ایجل ، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جنوبی میزورم کے لنگ لئیے نگر میں ایک ہجوم نے ضلع عدالت میں آج یہ معلوم ہونے پر پتھراؤ کیا کہ علاقے میں ایک بچے کے قتل کے ملزم شخص کو پیش کرنے کے لیے وہاں نہیں لایا گیا۔بھیڑ نے عدالت کے احاطے کو گھیر لیا اور پتھراؤ کیا جس سے ججوں کے دفاتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔اس وقت جج اندر ہی موجود تھے۔لنگ لئیے کے نائب ڈویژنل پولیس افسر ڈی لل دنگ گھیٹا نے بتایا کہ صورت حال کوقابو میں کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی طرف سے لاٹھی چارج کئے جانے پر دو شخص زخمی ہو گئے۔ایس ڈی پی او نے بتایا کہ لنگ لئیے کے جوہ نو ایئی علاقے میں لوگوں کا ایک گروپ اس شخص کو دیکھنے کے لیے جمع ہوا جس پر حال میں علاقے کے ایک بچے کے قتل کا الزام لگا تھا۔لوگ تب ناراض ہو گئے جب انہیں پتہ چلا کہ جج معاملے میں تشدد کے اندیشہ سے اس ضلع جیل میں کیمپ عدالت لگا رہے ہیں جہاں ملزم بند ہے۔لل دنگ گھیٹا نے بتایا کہ ہجوم نے اب بھی عدالت کے احاطے کو گھیر رکھا ہے جبکہ جج اور مجسٹریٹ اندراپنے اپنے دفتر یا عدالت کے کمرے میں پھنسے ہوئے ہیں۔